The news is by your side.

Advertisement

’ہم قوم میں شعور بیدار کرنے نکلے ہیں کوئی خفا ہوتا ہے تو ہوجائے‘

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم قوم میں شعور بیدار کرنے نکلے ہیں کوئی خفا ہوتا ہے تو ہوجائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈٹ جائیں دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، مہنگائی نے ملک کا کیا حشر کردیا ہے لوگ بچے بیچنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نالائق اور نااہل شخص کو ایجنٹ بناکر پاکستان پرمسلط کردیا ہے، جب سے یہ حکمران آیا ہے معیشت کا تخمینہ زیرو فیصد رہ گیا ہے، آج پاکستان کی جعلی کابینہ نےاس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو بیرونی اداروں کا غلام بنادیا گیا ہے، مہنگائی نے ملک کا کیا حشرکردیا ہے، عام آدمی بے بس ہوکرخودکشیاں کررہا ہے، پڑوسیوں سےبھیک مانگنے پرلوگ مجبورہیں، ماں باپ اپنے بچوں پربرائےفروخت کے بینر لگانے پرمجبور ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہم نے بے حسی کا مظاہرہ کیا تو پھرملک کی بقا کا مسئلہ پیدا ہوجائیگا، مزدور، کسان، ملک کا ہر طبقہ رو رہا ہے، احتجاج کرنے پرمجبور ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں عدل وانصاف کا معیار دنیا میں126 ویں نمبر پر ہے، چیلنج یہ ہے اگلی حکومت ملک کو بحرانوں سےاٹھائی گی کیسے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں