ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

معاشی بحران کے باوجود پی ڈی ایم حکومت نے میڈیا کو اربوں کے اشتہارات دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاشی بحران کو نظر انداز کر کے پی ڈی ایم اتحادی کی وفاقی حکومت نے میڈیا کو 10 ارب روپے کے اشتہارات دیے۔

مارچ 2022 سے اگست 2023 تک حکومت کے الیکٹرانک میڈیا کو جاری اشتہارات کی رپورٹ سینیٹ کمیٹی میں جمع کروائی گئی جس کے مطابق پچھلی حکومت نے جیونیٹ ورک کو 34 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اشتہارات دیے۔

رپورٹ کے مطابق اے آر وائی کو 2 کروڑ 17 لاکھ روپے، دنیا نیٹ ورک کو 30 کروڑ 19 لاکھ، ہم ٹی وی نیٹ ورک کو 29 کروڑ 69 لاکھ کے اشتہارات دیے گئے۔

علاوہ ازیں ایکسپریس نیٹ ورک کو 28 کروڑ 28 لاکھ روپے، سما ٹی وی کو 26 کروڑ 83 لاکھ روپے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ٹی وی کو 21 کروڑ 78 لاکھ کے اشتہارات دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے پرنٹ میڈیا کو ساڑھے 3 ارب روپے، الیکٹرانک میڈیا کو 5 ارب سے زائد جبکہ ڈیجیٹل میڈیا کو 1 ارب 23 کروڑ روپے کے اشتہارات دیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں