اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ملک کو بچانے نکلی ہے، اپوزیشن کا گوجرانوالہ میں جلسہ کامیاب اور تاریخی ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر احسن اقبال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ارکان روز اپوزیشن کی کردار کشی کرتے ہیں، دو سال سے جھوٹے احتساب کا سامنا کررہے ہیں، اب کرپٹ ٹولے کی باری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ شوگر اور آٹا مافیا کا حساب ہوگا یہ ملک سے بھاگیں گے، معیشت تو تباہ ہوگئی لیکن سیکیورٹی صورت حال کو بھی نقصان پہنچا ہے، آج پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد اپوزیشن کے خلاف مقدمات اور میڈیا ٹرائل ہے، کہتے حکمرانوں نے اپنی انا کی خاطر ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حکومتی کارکردگی نے اپنی انکا کی خاطر ملکی معیشت کو تباہ کردیا، حکومت میں نہ کوئی صلاحیت ہے اور نہ ہی کوئی سمت ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کل گوجرانوالہ میں حکومت مخالف جلسہ کرے گی، 18 اکتوبر کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کراچی کے باغ جناح میں جلسہ کیا جائے گا۔