جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

معاشی گرداب میں پھنسی پی ڈی ایم حکومت کی شاہ خرچیاں، میڈیا کو کتنے ارب کے اشتہارات جاری کئے؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 13جماعتی حکومت کی جانب سے 16 ماہ میں میڈیا کو تقریباً10ارب کے اشتہارات جاری کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق معاشی گرداب میں پھنسی پی ڈی ایم حکومت کی شاہ خرچیاں سامنے آگئیں ، 13جماعتی حکومت نے 16ماہ میں میڈیا کوتقریباً10ارب کے اشتہارات جاری کئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات میں اشتہارات سے متعلق انکشاف ہوا، سیکرٹری اطلاعات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومت نے 9ارب 60 کروڑ کے اشتہارات دیئے۔

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پرنٹ میڈیا کو 3 ارب 50 کروڑ روپے کے اشتہارات اور الیکٹرانک میڈیا کو 4 ارب 79 کروڑ روپے اور ڈیجیٹل میڈیا کو ایک ارب 23 کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کئے گئے۔

کنوینر کمیٹی نے استفسار کیا کہ اشتہارات جاری کرنے کا کیا کرائیٹیریا ہے؟ پی آئی او نے بتایا کہ ٹی وی چینل کی ریٹنگ اوراخبارکی سرکولیشن کے حساب سے ریٹ مقررکیا جاتا ہے۔

کمیٹی نے مختلف چینلز کے اشتہارات کے نرخوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور کہا بتایا جائے کس چینل کو کس ریٹ پر کتنے اشتہارات دیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں