تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’غلامی قبول نہیں، آقا اورغلام کے تعلق کا انکار کرتے ہیں‘

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم آقا اور غلام کے تعلق کا انکار کرتے ہیں ہمیں غلامی قبول نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وسائل کے اختیارات کی بات کرتے ہیں اور صوبے کے عوام کو وسائل کا مالک سمجھتے ہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی خود مختاری کے حوالے سے امریکا، یورپ کو بھی کہنا چاہتے ہیں کہ دوستی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا راستہ جدوجہد اور جمہوریت کا ہے، ہم پاکستانی آئین، قانون کے دائرے میں رہ کر کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی (ف) میں شامل

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر نے مطالبہ کیا تھا کہ فضل الرحمان کے نام کے ساتھ ’مولانا‘ کا لفظ ہٹا دیا جائے۔

انہوں نے ایک بیان میں سوال اٹھایا تھا کہ فضل الرحمان نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، کیا الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس بھیجا؟

سابق وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کا تو خواتین ونگ ہی نہیں ہے، ان کی پارٹی کو سیاست کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -