تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی ڈی ایم جماعتوں کا ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان

لاہور: جمعیت علما اسلام کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

نوازشریف کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے صدارتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ’سینیٹ الیکشن میں حصہ لینےک فیصلہ ابھی نہیں ہوا، اُس کو بعد میں دیکھیں گے، حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں اگر مستعفی نہ ہوئی تو لانگ مارچ ہوگا، اکتیس جنوری کے بعد لانگ مارچ کے رخ اور تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا‘۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم کا اجلاس نہایت خوشگوار ماحول میں ہوا، جس میں مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی، تمام جماعتوں نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا‘۔

مزید پڑھیں: گرینڈ مذاکرات کے لیے اپوزیشن میں اختیارات کس کے پاس ہوں گے؟

اُن کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم میں اختلافات کی خبریں دم توڑ چکی ہیں، آج پی ڈی ایم مضبوط ہے، تمام استعفے پارٹی قیادت کے پاس پہنچ چکے ہیں‘۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’19 جنوری کو الیکشن کمیشن اور نیب اسلام آباد کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، انتقام کے سلسلے کو بند ہونا چاہیے کیونکہ اسے مہرے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے‘۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’نیب کا ادارہ صرف اپوزیشن کےخلاف بنایاگیاہے، کل محمد علی درانی بغیر کسی پروگرام کے ملاقات کے لیے آئے،  انہیں واضح کردیا کہ قومی ڈائیلاگ خارج از امکان ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -