تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’پی ڈی ایم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے‘

کراچی: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر پی ڈی ایم کے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو پتا ہی نہیں ملک کو کیسے چلاتے ہیں، ملک میں عوام کی حقیقی حکومت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی سے سفر شروع ہوا ہے اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگا، مہنگائی کے ہاتھوں عوام نے بچے فروخت کرنا شروع کردیے ہیں، پارلیمنٹ لاجز کے سامنے لوگوں نے بچے برائے فروخت رکھے ہیں، پولیس جوان اپنے بچے 50 ہزار روپے میں فروخت کا اعلان کرتا ہے، بھوک کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ہے، پہلے دن کہا تھا یہ حکومت نااہل، ناجائز اور نالائق ہے، حکومت کو بحیرہ عرب میں غرق نہیں کیا تو ملکی بقا کا سوال بنے گا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ آج اس ملک کو کہاں پہنچایا جارہا ہے، کبھی سعودی عرب، کبھی چین سے بھیک مانگ رہے ہیں، ہر جگہ موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں قوم کی بدنامی ہورہی ہے، موجودہ حکمرانوں کو قوم پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان تنہائی کی طرف جارہا ہے، نوجوان، مزدور، چھوٹا دکاندار اور ہر کاروباری شخص مایوس ہے، پی ڈی ایم قوم کی امید اور آواز ہے، عوام ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -