تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی ڈی ایم آج حیدر آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، پنڈال تیار

حیدرآباد: پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ آج حیدرآباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جہاں پی ڈی ایم قائدین شرکا کا لہو گرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے آج سب سےبڑےپاور شو کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں، پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہٹری بائی باس حیدرآباد پر پنڈال سج گیا ہے، جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگائیں جاچکی ہیں۔

جلسے سے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین خطاب کریں گے، پنڈال میں سیاسی پارٹیوں کے پرچموں کی بہار ہیں جبکہ شہر بھر میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کردی گئیں ہیں۔

جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سرگرم ہیں، گذشتہ روز سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیٹے کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا معائنہ کیا، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے باعث مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آج پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہیں کرینگی، تاہم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں نون لیگ کا وفد جلسے میں شریک ہوگا، جلسے میں شرکت کے لئے نون لیگ کا وفد کراچی پہنچ چکا ہے۔

آج صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بھی جلسہ گاہ کا دورہ کیا بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج کےجلسےمیں لاکھوں لوگ ہونگے، عوام کی بڑی تعداد اپنےچیئرمین اور عمائدین کااستقبال کرے گی۔

Comments

- Advertisement -