The news is by your side.

Advertisement

‘پی ڈی ایم کو راستہ ملے گا مگر این آر او نہیں دیں گے’

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والےدباؤ اس لیے ڈال رہے ہیں کہ این آراومل جائے، پی ڈی ایم والوں کوکوئی راستہ چاہیےتوہم دےدیں گے اگر یہ راستے کو این آر او سمجھتےہیں تو وہ نہیں ملےگا.

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں مختلف پارٹیاں اور ان کی سمت مختلف ہے جن پارٹیوں کی سمت مختلف ہو وہ ساتھ کبھی نہیں چل سکتیں، پی ڈی ایم اپنے آپ کو بند گلی میں لے آئی ہے، ملکی سیاست میں ایساماحول پیداکیا جا رہا ہےتاکہ ملکی اقدارختم ہو، جوپیسہ لوٹاباہربھجوایاوہاں جائیداد بنائی اور اولاد کو بھی باہر بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والےدباؤ اس لیےڈال رہےہیں کہ این آراومل جائے ہمارےساتھ کوئی رابطےمیں نہیں یہ جھوٹ بول رہے ہیں پی ڈی ایم والوں کوکوئی راستہ چاہیےتوہم دےدیں گے اگر یہ راستے کو این آر او سمجھتےہیں تو وہ نہیں ملےگا، وزیراعظم عمران خان کبھی بھی این آراونہیں دیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم والےجھوٹ بڑی مہارت سےبولتےہیں ان لوگوں کاایمان پیسہ ہے،3 کردار ایسے ہیں جو کرپشن کی پیداوارہیں، جوڑتوڑکرنالوگوں کوخریدناان کےدورمیں شروع ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بوکھلاہٹ کایہ عالم ہےآخر کےاقدام پہلےکر رہے ہیں، جھوٹ درجھوٹ بولا جا رہا ہےجس کے یہ ماہر ہیں، نواز شریف،زرداری اورمولاناکرپشن کےسلطان ہیں پیسےکی سیاست یہ لوگ پاکستان میں لائے ہیں ایساموحول پیداکیاگیا کہ صرف پیسےوالےسیاست کرسکیں ایسےلوگوں کوبھی آگےکردیاہےجن کانہ کچھ لینانہ دیناہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں