جمعہ, فروری 6, 2026
اشتہار

گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (15 جنوری 2026): صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام اضلاع کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں کل سے 23 جنوری تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 16 سے 19 جنوری چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

20 سے 23 جنوری جن بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ان میں صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان و دیگر شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں دھند اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، ناران، کاغان، سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گلیات میں سڑکیں بند یا پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، متعلقہ اداروں کو نکاسی آب فعال رکھنے اور بل بورڈز محفوظ بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے، دریاؤں اور ندی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ سیاح برفباری کے دوران خوراک، دوائیں اور گرم کپڑے ساتھ رکھیں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور انفرااسٹرکچر اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں