منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

بلوچستان میں 3دن سے جاری بارشوں میں 2 خواتین اوربچےسمیت 9افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان میں 3دن سے جاری بارشوں میں 2 خواتین اوربچےسمیت 9افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے بارشوں کے باعث نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں، جس میں بتایا گیا کہ 3دن سے جاری بارشوں میں 2 خواتین اوربچےسمیت 9افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش کے پانی سے 142 مکانات،3 پل اور 1 ڈیم متاثر ہوا جبکہ کچھی میں 3،ڈیرہ بگٹی ،خضدار میں 2،جھل مگسی میں 136 اور ہرنائی میں 5 مکانات تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ خضدار میں ایک ڈیم ٹوٹ گیا جبکہ دالبندین کے دیہی علاقے زیر آب آئے اور خضدار کی دارچیدک کلی میں سیلابی ریلہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہوا، جس کے باعث دارچیدک میں 12 سے زائدکچےگھر اور ایک دکان متاثر ہوئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں تمام نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، امدادی سامان کی تقسیم بھی شروع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹے میں بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں