تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

بارشوں کی پیش گوئی کے بعد الرٹ جاری

کراچی: پاکستان ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو موسمِ سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے، جس کے تحت پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی،حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، دادو، جامشورو، لاڑکانہ ،شہید بینظیر آباد میں بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بلدیاتی اداروں اور انتظامیہ کو بارش سے نمٹنے کے لیے پہلے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ اور وسائل کو تیار رکھیں۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ایک روز قبل کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی اور بتایا کہ جمعے کی رات سے سردی میں شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -