تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

پی ڈی ایم اے نے سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے نے سندھ بھر میں ایک ہفتے کے لیے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں گرمی کی حالیہ لہر ایک ہفتے یا اس سے زائد عرصے تک برقرار رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دادو، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی، شکار پور، خیر پور اور نواب شاہ کے اضلاع میں دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد، میرپورخاص، تھر پارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری جبکہ ٹھٹہ اور بدین کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

اعلامیے میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے چیف ایگزیکٹو کو ہیٹ اسٹروک سینٹرز، جنرل اسپتال اور عام عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

Comments