تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب سے خبردار کر دیا

پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب سے خبردار کردیا ہے اور 24 سے 48 گھنٹے میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب سے خبردار کردیا ہے اور 24 سے 4 گھنٹے میں دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ خانکی ہیڈ قادر آباد کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دریا کے قریبی علاقوں کے رہائشی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل اور ریلیف کیمپوں میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا میں بھی 24 سے 48 گھنٹے میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ صورتحال میں واپڈا کی ٹیموں کو بھی 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں نے ملک بھر بالخصوص بلوچستان اور سندھ میں تباہی مچا دی ہے۔ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوچکی ہے اور درجنوں رہائشی بستیاں زیرآب اور سینکڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورت حال، سکھر بیراج پر4 لاشیں آکر پھنس گئی

سیلابی صورت حال کے باعث سکھر بیراج میں پانی کی آمدورفت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تاہم خوفناک پہلو یہ ہے کہ ان سیلابی ریلوں میں نامعلوم لاشیں بھی آنے لگیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -