The news is by your side.

Advertisement

آئندہ چوبیس گھنٹے کا موسم، سندھ کے لیے الرٹ‌ جاری

کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (سندھ) نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے موسم کا الرٹ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا، جس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ضلع تھرپارکر، عمرکوٹ ،سجاول،بدین ٹھٹھہ اور جامشورو سمیت دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بے نظیر آباد، میرپور خاص، سانگھڑ، ضلع اور کراچی ڈویژن میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدام کرنے اور دیگر اداروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے شدید گرمی کا زور تھا، جو اب سے کچھ دیر قبل مختلف علاقوں میں ہونے والی برسات کے ساتھ ٹوٹ گیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں