The news is by your side.

Advertisement

‏’پی ڈی ایم کے بےموسمی جلسے کورونا پھیلاؤ کا باعث بنیں گے‘‏

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےبےموسمی جلسوں سےحکومت کوکوئی تشویش ‏نہیں، اپوزیشن بےوقت کی راگنی الاپ رہی ہے۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کےبےموسمی جلسے کورونا ‏پھیلاؤ کا باعث بنیں گے اپوزیشن وباکاپھیلاؤ کم ہونےپراپنےجلسوں کاشوق پورا کرے 3سال میں پی ڈی ایم کی ‏تمام تحریکیں ناکام ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب اپنی کوئی نئی چال چلناچاہتی ہےتوشوق پورا کر لے ماضی کی طرح اب بھی ‏ناکامی ان کا مقدرہوگی جولوگ عمران خان سےاستعفیٰ لینےنکلےتھےوہ کہاں گئے پی ڈی ایم عملاًختم ہوچکی ‏ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ترقی کاسفرجاری ہے ترقی کا سفراپوزیشن ‏کے شورشرابے سے رک نہیں سکتا اپوزیشن کےپاس ملکی ترقی کاکوئی ایجنڈا نہیں اپوزیشن افراتفری اور انتشار کے ‏ایجنڈے پرعمل پیراہے اس کےبرعکس وزیراعظم کےپاس ملکی ترقی کا بھرپور ایجنڈا ہے آئندہ اقتداربھی تحریک ‏انصاف کا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن، احتساب پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں اس ضمن میں اندرونی ‏و بیرونی کسی قسم کادباؤقبول نہیں وزیراعظم لٹیروں کومعافی دیدیں تواپوزیشن کیلئےحکومت اچھی ہو جائے ‏گی روایت بن چکی ہےکہ قومی خزانہ لوٹو، بیرون ملک جائیدادیں بناؤ اب ایسانہیں ہوگاکہ قومی خزانہ لوٹ ‏کربیرون ملک فرار ہو جاؤ، وزیراعظم واضح کہہ چکےہیں جس نےملک لوٹااس کوجواب دیناہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں