واشنگٹن (7 مئی 2026): ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر آج ردعمل دیے جانے کا امکان ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی سی این کے مطابق ایران کی جانب سے آج جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر آج ردعمل دیے جانے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی فریق جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ایران کی جانب سے ثالثوں کو امریکی تجاویز کا جواب دیا جائے گا۔
ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی اہلکاروں نے بتایا اس معاملے پر دوبارہ غور شروع کر دیا ہے اور جب کسی نتیجے پر پہنچا جائے گا تو ثالث کو مطلع کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ جنگ ختم کرنے کا بہترین موقع ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ ایران سے معاہدے کے قریب ہیں۔ ممکن ہے کہ اگلے ہفتے دورہ چین سے پہلے یہ معاہدہ ہو جائے۔
انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ دیکھتے ہیں معاہدے سے متعلق آگے کیا ہوتا ہے، وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو مذاکرات کے لیے بھیجنے کا امکان نہیں، ایران سے ڈیل نہیں ہوتی تو دوبارہ بمباری کر سکتے ہیں۔
’ممکن ہے اگلے ہفتے دورہِ چین سے پہلے ایران سے معاہدہ ہو جائے‘
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


