site
stats
بزنس

بھارت سے درآمد کی جانیوالی مونگ پھلی مضر صحت قرار

اسلام آباد : سرد موسم اور مو نگ پھلی کا تعلق چولی دامن کا سا ہے ، پاکستانی مونگ پھلی خنکی کے موسم میں فرحت کا احساس فراہم کرتی ہے، لیکن بھارت سے مضرصحت مونگ پھلی کی درآمد سے مقامی کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں۔

پاکستانی کاشتکاروں نے بھارت سے درآمد کی جانیوالی مونگ پھلی کو مضر صحت قرار دیدیا ہے، دھن اور پوٹھوہار کے اسی فیصد کاشت کاروں کا اس موسم میں انحصار مونگ پھلی کی کاشت پر ہے۔

خطہ دھن میں مونگ پھلی کی فی ایکڑ پیداوار نو سے دس من جبکہ اوسطا فی ایکڑ پیداواری صلاحیت چالیس من فی ایکڑ ہے۔

مقامی کاشتکاروں نے الزام لگایا ہے کہ بھارت سے درآمد کی جانیوالی مونگ پھلی نے مقامی کاشتکار کو متاثر کرنے کیساتھ ساتھ خریدار بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں اور انکے پاس ذخیرہ ہونیوالی مونگ پھلی ضائع ہو رہی ہے۔

مونگ پھلی کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں درآمدکی جانیوالی بھارتی مونگ پھلی مضرصحت ہے۔

مقامی زمینداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی مونگ پھلی کی درآمد بند کی جائے، بصورت دیگر وہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top