تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

امریکی پرل ہاربر بیس پر فائرنگ، بھارتی ائیرچیف بال بال بچ گئے

واشنگٹن : امریکی پرل ہاربربیس پرفائرنگ کے واقعے میں بھارتی ائیرچیف بال بال بچ گئے ، وہ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے امریکا میں ہیں، حملے میں نیوی کے دوملازم ہلاک ہوئے جبکہ حملہ آورنے خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پرل ہاربربیس پرفائرنگ کے واقعے میں بھارتی ائیرچیف بچ گئے ، وہ فائرنگ کےوقت پرل ہاربر بیس پر موجود تھے۔

ترجمان بھارتی فضائیہ کے مطابق بھارتی ائیرچیف سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوائی میں موجود تھے اور علاقائی سیکیورٹی سیکیورٹی امور پر بات چیت کے لیے پرل ہاربر کا دورہ کررہے تھے ، فائرنگ واقعہ میں بھارتی ائیرچیف اور ان کا وفد محفوظ رہا۔

یاد رہے امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر امریکی نیوی سیلرنے نیول شپ یارڈ میں جوہری آبدوزکی مرمت کرنے والے علاقے میں جاکرفائرنگ کی، جس سے نیوی کے دو ملازم ہلاک اورایک زخمی ہوگیا جبکہ نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

حکام کے مطابق فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے اور واقعہ کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ، واقعہ کے بعد پرل ہاربر پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے مختصرمدت کے لئے بند کرکے دوبارہ کھول دیا گیا۔

واضح رہے کہ پرل ہاربر وہ مشہور فوجی اڈہ ہے، جس پر 7 دسمبر 1941 کو جاپانی فضائیہ نے اچانک حملہ کیا تھا جس سے 8 امریکی بحری جہاز اور 188 طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے اور 9 بحری جہازوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، جبکہ 2403 امریکی فوجی اور 68 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -