تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

معروف بھارتی اداکار کمسن بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی: خاتون ساتھی اسٹار کی نابالغ بیٹی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں اداکار پرل پوری کو گرفتار کرلیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے اداکار پر عصمت دری کا الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ایک خاتون ساتھی اسٹار کی نابالغ بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی ہے، متاثرہ لڑکی نے اپنے والد کو زیادتی کے بارے میں بتایا جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد نے والیو پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی۔

جس پر والیو پولیس نے پرل پوری کے خلاف دفعہ سی آر آئی پی سی 376 اے بی ، آر / ڈبلیو پی او سی ایس او ایکٹ 4 ، 8 ، 12 ، 19 ، 21 کے تحت درج کرتے ہوئے اداکار کو گرفتار کیا، اس مقدمے میں دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو وسائی شہر کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔اُدھر بھارتی ڈرامہ انڈسٹری اداکار پرل پوری کی حمایت میں سامنے آگئی ہے، اداکار ہ راکھی ساونت اور پروڈیوسر ایکتا کپور نے الزامات کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ پرل پوری نے ’دل کی نظر سے خوبصورت‘، ’میری ساسو ماں‘ اور ’ناگن 3‘ سمیت کئی ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اس کے علاوہ پرل پوری رئیلٹی شوز میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -