خوفناک حادثہ : ٹرک چور نے راہ گیر کو بھی کچل ڈالا، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

نیو یارک : امریکی شہر نیویارک کے علاقے میں ٹرک چرا کر لے جانے والے ڈرائیور نے اپنی پک اپ کے پاس کھڑے شخص کو کچل دیا۔
نیویارک کی پولیس اس ملزم کی تلاش میں ہے جس نے ایک فلیٹ بیڈ ٹرک چوری کیا اور پھر تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے اپنی پک اپ کے پاس کھڑے شخص کو بری طرح سے کچل دیا۔
نیو یارک پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز صبح سوا آٹھ بجے پیش آیا جب ملزم نے لکڑی کے یارڈ کے سامنے کھڑے ٹرک کو اسٹارٹ کیا اور جلدی میں وہاں سے فرار ہونے کیلئے تیز رفتاری میں بھاگنے کی کوشش کی اس دوران راہگیر بھی زد میں آگیا۔
🚨WANTED for GLA/Leaving The Scene of an Accident: On 4/22/22 at approx 8:15 AM, in front of 4527 White Plains Rd in the Bronx, the suspect removed a flatbed truck without permission, then struck a 49-year-old male & fled the location. Any info? DM @NYPDTips or call 800-577-TIPS. pic.twitter.com/R1XJThPbxx
— NYPD NEWS (@NYPDnews) April 24, 2022
اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کس سفاکی سے پک اپ کے پاس کھڑے شخص کو رگڑتا ہوا نکلا کے وہ بے سدھ ہوکر زمین پر گر گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق49 سالہ متاثرہ شخص کو طبی امداد کیلئے جیکوبی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت نازک ہے لیکن خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، تاہم اس کے جسم کی کافی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فلیٹ بیڈ چور حادثے کے بعد رکا نہیں بلکہ کچھ فاصلے پر جاکر ایک اور یوٹیلیٹی پول سے ٹکرایا اور ٹرک سے اتر کر پیدل فرار ہوگیا۔