تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

تیز رفتار ٹرالر نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا، ویڈیو نے دل دہلا دئیے

برازیلیا: برازیل میں تیز رفتار گاربیج ٹرالر بے قابو ہوکر آٹھ گاڑیوں سے ٹکراگیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ٹرالر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 8 گاڑیوں سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آتے ہوئے ایک خاتون بھی بچ گئیں جنہوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرالر پہلے پارکنگ میں کھڑی سفید گاڑی سے ٹکراتا ہے اور پھر اس کے پیچھے کھڑی گاڑیوں کو روندتا ہوا دیوار سے جاٹکراتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خوفناک حادثہ 3 دسمبر کے روز ریوڈی جنیرو کے علاقے ڈیوک ڈی کیکساس میں پیش آیا۔

حادثے سے بچنے والی خاتون ڈی سوزا کا کہنا تھا کہ وہ موت کے قریب سے گزریں، جب ٹرک گزر رہا تھا تو قریب قریب ہی مجھے اس نے مجھے روند ڈالنا تھا خوش قسمت ہوں کے حادثے کی زد میں نہیں آئی۔

ایک شخص کی شناخت32 سالہ اڈریانو اولیویرا کے نام سے ہوئی ، وہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوا، اس کی ٹانگ میں زخم آئے۔اولیویرا کو فوری طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -