بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

پیرپگارا کی زیرقیادت سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں اپوزیشن نےپیرپگارا کی قیادت میں سیاسی اتحاد بنالیا،تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے پیر پگارا کی سربراہی میں سیاسی اتحاد تشکیل دے دیا ہے۔

سندھ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کنگری ہاﺅس میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگاڑا نے کہا کہ حکومت نےصوبے کونقصان پہنچایا، سندھ کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے اپوزیشن جماعتیں آج اکٹھی ہوئی ہیں۔

اس موقع پر ایک الائنس تشکیل دیا گیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اپنی صفوں سےجرائم پیشہ افراد کو باہرنکالیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام میں بہتری آئی ہے، اس لئے پورے سندھ میں رینجرزکومزید اختیارات دیئے جائیں، تاکہ صوبے بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرکے جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے۔

پیر پگارا نے کہا کہ اگر رینجرز کو اختیارات مل گئے تو وہ آئی جی سندھ کو بھی ان کے دفتر سے اٹھا لیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں