پیغام اسلام کانفرنس میں داعش کوخارجی قراردے دیا گیا -
The news is by your side.

Advertisement

پیغام اسلام کانفرنس میں داعش کوخارجی قراردے دیا گیا

اسلام آباد : اسلام آباد میں منعقدہ پیغام اسلام کی کانفرنس کےاعلامئے میں کہا گیا ہے کہ بین الااقوامی کالعدم تنظیم داعش خارجیوں کا گروہ ہے۔

سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق علماء کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد علماء کونسل کے زیر اہتمام کیا گیا، جس میں فلسطین کے مفتی اعظم احمد حسین نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس کے اعلامیہ میں داعش کو خارجی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسکولوں اور مدارس پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔ تمام اسکولوں کا تحفظ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بچیوں کو تعلیم سے روکنے کے فتوے کی مذمت کرتے ہیں۔ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مسلم ممالک میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف فکری اور نظریاتی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور باہمی معاملات مفاہمت کے ذریعے حل کرنے چاہئیے۔

کانفرنس میں سعودی عرب اور ایران کے معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کردار کو بھی سراہا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں