جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پیمرا نے عامر لیاقت کے پروگرام ’انعام گھر‘ پر تین دن کیلئے پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیمرا نے جیو انٹرٹینمنٹ پر ڈاکٹر عامر لیاقت کے پروگرام ’’انعام گھر‘‘پر تین روز کے لیے پابندی عائد کردی، ساتھ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آن ایئر معذرت کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جیو انٹرٹینمنٹ پر ڈاکٹرعامر لیاقت کے پروگرام انعام گھر پر یہ پابندی خودکشی کے مناظر دکھانے پر لگائی گئی، اس ضمن میں پیمرا نے چینل سے 21جون تک جواب طلب کیاتھا۔ پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پروگرام پر تین روز تک کے لیے پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق منگل سے جمعرات تک ہوگا۔

پیمرا شکایات کونسل سندھ نے پروگرام پر پابندی لگانے کا اعلان کیا پیمرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق 6 جون کو جیو انٹرٹینمنٹ کے اس پروگرام میں ایک لڑکی کی پنکھے سے لٹک کر خودکشی کے مناظر دکھانے اور ایک مہمان کے محض جیتنے کی لالچ میں گالی نکالنے جو کہ براہ راست نشر ہوئی جبکہ 25 جون کو ایک خاتون کالر کی نامناسب گفتگو آن ائیر جانے کے مناظر کو کونسل نے دیکھا،اسی طرح ایک کونسل ممبر نے میزبان کی کھمبے کے ساتھ لپٹ کر گانا سننے کی تفصیلات بھی دیگر ممبران کے ساتھ شیئر کیں۔

Cl9w8GrWkAAXoms

جیو انٹرٹینمنٹ نے پروگرام کے خلاف موصول سیکڑوں شکایات پر تفصیلی جواب کے لیے 15 دن کا وقت مانگا تھا جس پر عید کی چھٹیوں کے بعد جواب دائر کرنے کی ہدایت دیگئی تاہم ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر پیمرا نے انعام گھر پر 28 سے 30 جون تک پابندی عائد کردی ہے جبکہ چینل کو آن ائیر معذرت نشر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں