The news is by your side.

Advertisement

بھارتی چینلز کے خلاف پیمرا کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد: بھارتی چینلز کے خلاف ملک بھر میں پیمرا کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ملتان میں پیمرا کی ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ٹی ایچ ،ڈیکوڈرز اور ریسیورز قبضے میں لے لیے۔

گوجرانوالہ میں غیر قانونی بھارتی چینلز چلانے اور غیر قانونی کیبل نیٹ ورکس کے خلاف پیمرا کی کارروائی چھٹے روز بھی جاری رہی۔ چار غیر قانونی کیبل نیٹ ورکس سیل کرکے 197 آلات قبضے میں لے لیے۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاءالدین، حافظ آباد اور نارووال میں 65 کیبل آپریٹرز کی انسپکشن کی گئی اور چار غیرقانونی کیبل نیٹ ورکس کے مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

چکوال میں پیمرا ٹیم کی جانب سے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کی ایک کھیپ قبضے میں لے لی۔ملک بھر میں ٹي وی اور ايف ايم ريڈيو پر بھارتي مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔


یہ پڑھیں: بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد


پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے ملک بھر میں بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی جس کا اطلاق 21 اکتوبر جمعہ سے کردیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں