The news is by your side.

Advertisement

میڈیا کی زبان بندی کی کسی حکومتی کوشش کی حمایت نہیں کریں گے، نعیم الحق

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے واضح کیا ہے کہ میڈیا کی زبان بندی کی کسی حکومتی کوشش کی حمایت نہیں کریں گے، پیمرا کو سمجھنا ہو گا کہ آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیمرا کو چینلز کی بندش کے اختیارات سونپنا انتہائی تشویشناک ہے۔میڈیا کی زبان بندی کی کسی حکومتی کوشش کی حمایت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ فیصلہ سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت میں شامل کیا جائے اور طاقت کے استعمال کی بجائے فریقین کو اعتماد میں لیتے ہوئے فیصلہ سازی کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں