تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

مریم نوازکی عدلیہ اور ریاست مخالف پریس کانفرنس پر پیمرا کا سخت نوٹس

اسلام آباد: پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ مریم نوازنے عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف پریس کانفرنس کی جسے نشر کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا نے مریم نواز کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے اسے براہ راست نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نوازکی عدلیہ،ریاستی اداروں کیخلاف پریس کانفرنس براہ راست دکھائی گئی۔

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسی پریس کانفرنس کو ٹی وی پر نشر کرنا  پیمرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: ویڈیو ٹیپ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا: فردوس عاشق اعوان

یہ بھی پڑھیں: مبینہ ویڈیو اسکینڈل، ناصر بٹ کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ منظرِ عام پر

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کے حوالے سے ایک متنازع ویڈیو آڈیو ٹیپ پیش کی تھی جس پر مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اس ٹیپ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا، یہ دراصل ن لیگ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کی کوشش ہے، ویڈیو کو دیکھا جائے گا کہ کیا وہ اصلی ہے یا ٹیمپرڈ، اس ٹیپ کی فرانزک کے بعد سب سامنے آ جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ متنازع ویڈیو سامنے لانے کا اب کوئی فائدہ نہیں، ناصر بٹ نے جو کچھ کیا وہ توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -