The news is by your side.

Advertisement

لاہور:اےآروائی نیو زکی بندش،پیمرا نے تحقیقات شروع کردیں

لاہور: پیمرا نے لاہور میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، پیمرا کا کہنا ہے کہ نشریات بند کرانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں حمزہ شہباز کے کاروبار کی تفصیلات پیش کیا ہوئیں، لاہور کے کئی علاقوں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئیں۔ پروگرام پاورپلے میں حمزہ شہبازکے پولٹری بزنس کی دستاویزات دکھائی گئی تھیں۔

سیاسی رہنماؤں نے اے آر وائی کی نشریات بند کرانے کی شدید مذمت کی، پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اےآروائی نیوزکی نشریات بند کرنے کی مذمت کرتاہوں، حکمرانوں کوپروگرام میں آکرجواب دیناچاہئے۔

ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ اےآروائی نیوزکی نشریات بند کرناافسوسناک بات ہے،حکومت کوچاہئے معاملات کاسامناکرے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے بھی اےآروائی نیوز کی نشریات بند کرنے کو افسوسناک عمل قرار دیا۔

پیمرا نے بھی نشریات کی بندش کا نوٹس لے لیا،پیمرا حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات ہورہی ہیں اور نشریات بند کرانے کا جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں