اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں پیمرا نے عمران خان کی ایف 9 پارک میں تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
عمران خان کی ایف 9پارک میں تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا گیا، پیمرا نےعمران خان کی 20 اگست کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور ٹرانسکرپٹ جمع کرائی۔
پیمرا کے ڈی جی مانیٹرنگ اشفاق احمد جمانی نے عدالتی حکم پر ریکارڈ جمع کرایا ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 23 اگست کو نوٹس جاری کر کے پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔
یاد رہے 23 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت طلب کر لیا تھا
عدالت نے توہین عدالت کیس کیلئے تین سے زائد ججز پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ دیا تھا۔