اشتہار

پیمرا کا سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو ناخوشگوار واقعات کی براہ راست کوریج سے گریز کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 اکتوبر 2026): پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کیلیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

پیمرا نے نیوز اور کرنٹ افیئرز چینلز کو ناخوشگوار واقعات کی براہ راست کوریج سے گریز کا حکم دیا، اتھارٹی کی جانب سے دھماکے، فائرنگ اور دہشتگرد حملوں جیسے واقعات کی براہ راست نشریات پر پابندی برقرار ہے۔

سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو 20 فروری 2023 کے حکم امتناع پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے پیمرا نے کہا کہ چینلز صرف متعلقہ محکمے یا قانون نافذ کرنے والے ادارے سے تصدیق شدہ معلومات نشر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کے سالانہ اشتہاری آمدن کے نظام کو بلاجواز قرار دے دیا

پیمرا نے تمام چینلز کو نشریات میں ٹائم ڈیلے میکانزم مؤثر طور پر استعمال کرنے اور آزاد ادارتی بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔

اتھارٹی نے کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی پر پیمرا آرڈیننس کی دفعات 29 اے، 30 اور 33 کے تحت کارروائی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں