تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

عمان میں قرنطینہ کی خلاف ورزی پر کڑی سزائیں

مسقط: عمان نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سزائیں دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عمان میں ایک شہری کو گھر پر قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ سو اومانی ریال اور بیس روز جیل میں رکھنے کی سزا سنائی گئی۔

عمان کے پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ عدالت عظمیٰ کے اس حکم کی روشنی میں کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ کرونا کی روک تھام کے لئے بنائی گئی سپریم کمیٹی کرونا کی روک تھام پر عملدرآمد نے کرنے والے افراد پر جرمانہ کرے، جس کا اطلاق جنوبی البطنہ گورنری میں کیا گیا۔

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ جرمانے اور سزا کی وجہ گھر میں قرنطینہ نہ کرنا اور کرونا کی تشخیص کے لئے بنائے گئے بریسلیٹ نہ پہنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا پابندیاں؛ عمانی حکومت نے وارننگ دیدی

اس سے قبل عمان میں کرونا سدباب کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے مرتکبین فوری طور پر جرمانے جمع کروا دیں بصورت دیگر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

عمانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر العصمی نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہریوں نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محدود آمد و رفت سمیت فیس ماسک نہ لگانے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کورونا پابندیوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر انہیں جرمانے کیے گئے ہیں جس کی ادائیگی جلد از جلد کر دی جائے۔

Comments

- Advertisement -