تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

ناجائز ہتھکنڈوں کا استعمال، گوگل کو اربوں روپے جرمانے کی سزا

بنگلورو : دنیا کی سب سے مقبول سرچ انجن کمپنی ’گوگل‘کو بھارت میں اربوں روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، گوگل نے بھارت میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مارکیٹ پر غلبے کیلئے ناجائز ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں گوگل پر 161ملین ڈالر (13 ارب بھارتی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے جمعرات کو ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، براؤزنگ اور ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کے لائسنس کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے متعدد مارکیٹوں میں اپنی اینڈرائیڈ ایپس کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے مبینہ اقدامات پر گوگل پر16 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز (35 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

یہ سزا سرچ انجن کمپنی کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے کیونکہ گوگل کمپنی کاروباری اعتبار سے بھارت کو بہت اہمیت دیتی ہے اور ایک دہائی کے دوران وہاں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری بھی کرچکی ہے۔

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ساڑھے 3 سال کی تحقیقات کے بعد 20 اکتوبر کو گوگل کو جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

سی سی آئی نے کہا کہ گوگل نے آن لائن سرچ اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ اسٹور میں اپنی بالادست پوزیشن کو اپنی ایپس جیسے کروم اور یوٹیوب کے تحفظ کے لیے استعمال کیا اور مخالف ایپس کو دبایا۔

مسابقتی کمیشن نے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے لیے گوگل کو اپنا طریقہ کار بدلنے کا حکم بھی دیا۔ دوسری جانب 21 اکتوبر کو گوگل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرمانہ بھارتی صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔

گوگل کے ایک ترجمان کے مطابق اینڈرائیڈ سے ہر ایک کے لیے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور یہ آپریٹنگ سسٹم بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کامیاب کاروباری اداروں کی معاونت کررہا ہے۔

مسابقتی کمیشن نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کو بند کرے اور باز آجائے، تاہم گوگل نے ابھی تک بھارت میں کیے گئے جرمانے یا الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔

گوگل کا کہنا تھا کہ اس کی جانب سے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد اس حوالے سے اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -