منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

امریکا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست پنسلوینیا میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 پولیس اہلکاروں کو موت کی نیند سلادیا، جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں حملہ آور نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب موجود پولیس نے فائرنگ کرکے مسلح شخص کو ہلاک کردیا جبکہ زخمی ہونے والے 2 پولیس اہکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل کر کے جلد تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

اس سے قبل امریکی نیول اکیڈمی میں شدید فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا، جس کے بعد نیول اکیڈمی میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔

لیبرروم میں خواتین ڈاکٹرز آپس میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ واقعہ مڈشپمین کے زیر استعمال بنکرو فٹ ہال میں پیش آیا تھا

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اکیڈمی سے ایک مڈشپ مین کو نکال دیا گیا تھا جو مسلح ہوکر واپس آیا اور کمروں کے دروازے کھٹکھٹا کر خود کو ملٹری پولیس کا اہلکار ظاہر کررہا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں