کراچی (02 اکتوبر 2025): پنشن میں کٹوتی پر ناراض اساتذہ کے احتجاج کے باعث سندھ کے سرکاری اسکولوں میں تدریس ایک ہفتے سے معطل ہے۔
صوبہ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی پنشن میں کٹوتی اور ڈی آر اے الاؤنس نہ ملنے کے معاملے پر سرکاری اسکولوں میں تدریسی عمل گزشتہ ایک ہفتے سے معطل ہے۔
تدریسی عمل معطل ہونے کی وجہ سے لاکھوں طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے، سلیبس بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی سیشن متاثر ہو رہا ہے۔
اساتذہ کا مؤقف ہے کہ جب تک پنشن میں کٹوتی اور ڈی آر اے الاؤنس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
100 فیصد اسپیشل الاؤنس !ملازمین کے لئے بڑا اعلان
انھوں نے کہا ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن میں کٹوتی ایک افسوس ناک عمل ہے، موجودہ مہنگائی میں ریٹائرڈ اساتذہ کو اپنے اہل خانہ کی ذمہ داری کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہوگا، رواں سال بھی بڑی تعداد میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔
اساتذہ نے کہا کلاسوں کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو ہوم ورک دینے کا کام بھی روکا ہوا ہے۔
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں


