The news is by your side.

Advertisement

جعلی ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پنشن کی ادائیگی کا انکشاف

کراچی: سندھ میں جعلی ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پنشن کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جعلی ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پنشن کی ادائیگی کے انکشاف پر محکمہ خزانہ سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کیلے اسکروٹنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفیکیش جاری کردیا گیا ہے، اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی سربراہی اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنشن کا موجودہ ماڈل غیر پائیدار قرار، یکساں ڈھانچہ تیار کرنے کی ہدایت

محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پنشنرز کیخلاف کارروائی کی جائے گی، تمام پنشنرز کے ریکارڈ کو آن لائن کیا جارہا ہے، جس سے جعلی ادائیگیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نیب کی تحقیقات کے دوران سندھ میں جعلی پنشن کا معاملہ سامنے آیا تھا، صوبہ سندھ کے حیدرآباد ریجن میں پینشن کی ہزاروں جعلی آئی ڈیز کے ذریعے تین ارب روپے نکالے جانے کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد نیب نے واردارت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں