واشنگٹن (24 جنوری 2026): امریکا کی بدلتی ہوئی دفاعی اور خارجہ پالیسی کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے پینٹاگون نے کہا ہے کہ چین اب امریکی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ نہیں رہا۔
جمعہ کو جاری کردہ ایک پالیسی دستاویز کے مطابق پینٹاگون نے کہا ہے کہ اتحادی ممالک کو درپیش خطرات سے نمٹنا اب ان کی اپنی ذمہ داری ہوگی، چین پر غلبہ حاصل کرنا یا اسے گھیرنا ہمارا مقصد نہیں، چین سے تعلقات تصادم کی بجائے طاقت کے توازن سے سنبھالے جائیں گے۔
پینٹاگون نے 25 صفحات پر مشتمل نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی دستاویز میں کہا کہ امریکا مستقبل میں اتحادیوں کو محدود حمایت فراہم کرے گا، امریکی سرحدوں کا تحفظ اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اوّلین ترجیح ہے۔
شہزادہ ہیری بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف رد عمل پر مجبور ہو گئے
پینٹاگون نے اسرائیل کو امریکا کا مثالی اتحادی قرار دے دیا، جب کہ روس کے بارے میں کہا کہ وہ نیٹو کے مشرقی رکن ممالک کے لیے بدستور خطرہ ہے۔
پینٹاگون کا یہ بیان اس کے عالمی پولیس کے کردار کو محدود کرنے پر مبنی ہے، جس میں داخلی سلامتی کو ترجیح دی گئی ہے، اور واضح کیا گیا ہے کہ امریکا اب چین کے ساتھ براہِ راست محاذ آرائی سے بچنا چاہتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


