جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

پینٹاگون کا پریس ایریا سنسان ہو گیا، درجنوں صحافیوں نے دفاتر خالی کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں 30 سے زائد نیوز اداروں نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع میں اپنے دفاتر خالی کردیے، پینٹاگون کا پریس ایریا بھی سنسان ہو گیا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا اداروں نے نئی پالیسی کو آزادی صحافت اور آزادانہ رپورٹنگ کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔ بیان میں کہا کہ پابندیاں امریکی فوج کی رپورٹنگ کرنے سے نہیں روک سکتیں۔

پینٹاگون پریس ایسوسی ایشن نے اسے صحافتی آزادی کے لیے سیاہ دن قرار دیا جبکہ ترجمان پینٹا گون کے مطابق نئی میڈیا پالیسی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔

گزشتہ روز پینٹاگون نے میڈیا کو حساس مواد شائع نہ کرنے کا حلف نامہ دینے کا پابند کیا تھا، تاہم بعد میں حلف نامے کی جگہ تسلیم نامہ کرنے کے الفاظ ہدایت کا حصہ بنائے گئے۔

اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز کا ایک مشترکہ بیان سی این این کمیونیکیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ یہ نئے تقاضے صحافیوں کی ملک اور دنیا کو اہم قومی سلامتی کے مسائل کے بارے میں باخبر رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیں گے۔

برطانیہ میں امریکی سیکریٹری آف وار بال بال بچ گئے

مطابق میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں آزادیِ صحافت پر قدغن ہیں اور عوام کے جاننے کے حق کے خلاف ہیں۔

پینٹاگون کا مؤقف ہے کہ بعض حساس معلومات کے افشا ہونے سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، امریکی صحافتی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان پابندیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں