ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

پینٹاگون نے ایرانی آئل ٹینکر پر حملوں کی ویڈیو جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پینٹاگون نے آبنائے ہرمز میں ایرانی آئل ٹینکروں پر حملوں کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں امریکی فوج نے کارروائی کی اور خلیج عمان میں جانے والے ایرانی جہازوں کو ناکارہ بنایا ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے دوران ستر جہاز روکے گئے۔

واضح رہے کہ ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ ایرانی مسلح افواج اور امریکی نیوی کے درمیان جمعے کو آبنائے ہرمز میں لڑائی ہوئی، ایرانی مال بردار بحری جہاز پر حملے میں 10 ملح زخمی اور پانچ لاپتا ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینٹ کام کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کے ایف اے 18سپرہارنیٹ طیاروں نے ایرانی پرچم بردار ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔

یہ پڑھیں: ایران جانے والے مزید 2 آئل ٹینکر ناکارہ بنا دیے، امریکی فوج

ایم ٹی سی اسٹار تھری اور ایم ٹی سیوڈا ایرانی بندرگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ امریکی حملوں میں ٹینکروں کے اسموک اسٹیکس کو نشانہ بنا کر انہیں ناکارہ بنایا گیا۔

سینٹ کام کا کہنا تھا کہ 6 مئی کو ایرانی ٹینکر ایم ٹی حسنہ کو بھی امریکی فورسز نے روک دیا تھا، تینوں جہاز اب ایران کی جانب سفر نہیں کر رہے ایران آنے جانے والے جہازوں کی ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے اب تک 50 سے زائد تجارتی جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے۔

ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا تھا کہ امریکی فوج خطے میں ناکہ بندی کے نفاذ کیلئے مکمل متحرک ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں