بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

پینٹاگون نے سمندر میں فورسز کی ٹینکر پر چڑھائی کی ویڈیو جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پینٹاگون نے امریکی فورسز کی سمندر میں ایک اور ٹینکر پر چڑھائی کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی مدد کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، ایران کی معاونت کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق ایران کی معاونت کرنے والا جہاز جہاں بھی ہوگا ہم کارروائی کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سمندر میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ پڑھیں: امریکی سینٹ کام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

گزشتہ روز امریکی سینٹ کام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کی تھی۔

ویڈیو میں امریکی میرینز کو بحیرہ عمان میں ایران کے جھنڈے والے ایک مال بردار جہاز پر قبضہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

 امریکا نے چھ گھنٹے تک جہاز کے عملے کو دی جانے والی ‘مسلسل وارننگز’ کا ویڈیو ثبوت بھی شیئر کیا اور موقف اختیار کیا تھا کہ عملے نے حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں