تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا نے افغانستان میں نان نیوکلیئربم حملے کی ویڈیو جاری کردی

واشنگٹن : امریکا نے افغانستان میں سب سے بڑا بم گرائے جانے کی سٹیلائٹ فوٹیج جاری کردی جبکہ ننگرہاربم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد90 ہوگئی ہے۔

پینٹاگون نے افغانستان میں سب سے بڑے غیر جوہری بم گرائے جانے کی سیٹلائٹ فوٹیج جاری کردی ہے، فوٹیج میں پہاڑی سلسلے میں ہدف کا نشانہ لئے جانے اور بم گرائے جانے کے بعد سیاہ دھواں اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

امریکا نے داعش کیخلاف چلائی جانے والی مہم میں دوروزقبل افغانستان کے صوبے ننگرہار میں داعش کے غاروں کے کمپلیکس پر اکیس ہزارپونڈ وزنی سب سے بڑا غیرجوہری بم گرایا تھا، ننگرہار بم حملےمیں ہلاکتوں کی تعداد90ہوگئی ہے۔

بشکریہ یاہو۔۔۔


مزید پڑھیں : امریکا نے افغانستان پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرادیا


امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جہاں بم گرایا گیا وہاں داعش نے سرنگوں اور غاروں میں کمپلیکس بنا رکھا تھا، داعش کے جنگجو اس کمپلیکس کو استعمال کرکے امریکی اورافغٖان فورسزپرحملے کرتے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان شون اسپائسرنے افغانستان میں بم گرانے کی تصدیق کی  اور کہا کہ مدرآف آل بم کہا جانے والااکیس ہزارپاؤنڈ وزنی جی بی یوفورٹی تھری بم ننگرہارمیں داعش کے ٹھکانوں پرسی ون تھرٹی طیارے سے گرایا گیا ،جے بی یو 43 غیر جوہری بم اب تک سب سے بڑا ہتھیار ہے، جو داعش کیخلاف استعمال کیا گیا۔

پینٹاگون کے مطابق اس مشن کی تیاری کئی ماہ سے جاری تھی، ننگرہار میں جو بم گرایا گیا ہے اس میں ٹی این ٹی کی مقدار 11کلو ٹن تھی، امریکا نے ہیروشیما پر لٹل بوائے نامی جو بم گرایا تھا اس میں ٹی این ٹی کی مقدار 15کلو ٹن تھی۔

امریکی صدر نے کامیاب بم حملے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کمانڈر کو داعش پر حملوں کا مکمل اختیار دیا ہے۔

خیال رہے کہ مریکا نے پہلی مرتبہ کسی لڑائی میں یہ بم استعمال کیا ہے، یہ بم عراق جنگ کے دوران تیار تھا مگر اسے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔،

Comments

- Advertisement -