تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

برف سے بنا انوکھا تاج محل، لوگ دیکھ کر حیران

مقبوضہ کشمیر کے تفریحی مقام گلمرگ میں سیاحوں نے برف سے محبت کی یادگار تاج محل کو تعمیر کردیا جو سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔

بھارت کے زیرقبضہ کشمیر کے بلند تفریحی مقام گلمرگ میں بنایا گیا ہے دنیا بھر میں محبت کی علامت سے مشہور تاج محل کا برف سے تراشا ہوا پیچیدا مگر خوبصورت ماڈل۔

اس ماڈل کو بنایا ہے اسی تفریحی مقام پر قائم ہوٹل گرینڈ ممتاز کے 4 اراکین نے جنہوں نے 17 دنوں کی محنت سے یہ شاہکار تیار کیا لیکن اس پر کوئی پائی پیسہ خرچ نہیں ہوا۔

برف سے بنے ہوئے تاج محل کے ماڈل کو جب رات کے وقت مصنوعی روشنیاں جگمگاتی ہیں تو اس کا حسن آنکھیں خیرہ کردیتا ہے۔

 

چوبیس بائی چوبیس فٹ رقبے پر برف سے کھڑا تاج محل کا یہ ماڈل 16 فٹ اونچا ہے، جنہیں 4 افراد نے مل کر17 دن کی لگاتار محنت کے بعد تیار کیا ہے اور ان کا تاج محل کا ماڈل بنانے کا مقصد صرف اس تفریحی مقام کو سیاحوں کے لیے مزید پرکشش اور دلچسپ بنانا ہے۔

اس نادر ونایاب ماڈل کے تخلیق کاروں میں سے ایک اور گرینڈ ممتاز ہوٹل کے جنرل مینیجر ستے جیت گوپال کا کہنا تھا کہ ہم صرف اپنے ہوٹل کے نام سے مشابہہ کوئی چیز بنانا چاہتے تھے اور اس بارے میں ایک دوسرے سے کافی وقت سے تبادلہ خیال کرتے رہتے تھے، ہم چاہتے تھے کہ ایسی چیز بنائیں جو لوگوں کے لیے یادگار بن جائے اور آخرکار ہم نے تاج محل کا ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا اور سیاحوں کی دلچسپی کے مرکز میں تقریباْ سو گھنٹے کی محنت کے بعد یہ اچھوتا ماڈل تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تفریحی مقام پر یہ دوسرا پرکشش ماڈل ہے جس میں سیاح انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

چند روز قبل یہیں بنائے گئے ایک اگلو کیفے نے بہت شہرت حاصل کی تھی۔

مقبوضہ کشمیر کے اس تفریحی مقام پر 37 فٹ اونچا اور 44 فٹ رقبے پر پھیلا یہ دنیا کا سب سے بڑا اگلو کیفے ہے جس میں بیک وقت 40 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے

اگلو کیفے بنانے والے سید وسیم شاہ کا کہنا تھا مجھے یہ اگلو کیفے بنانے کا خیال چند سال قبل سوئٹزرلینڈ میں دیکھے گئے اسی طرز کے ہوٹلز دیکھ کر آیا تھا جو کہ اؔٓرام کی سہولت سے بھی آراستہ تھےمیں نے سوچا گلمرگ میں بھی بہت زیادہ برفباری ہوتی ہے تو کیوں نہ ایسا نادر ونایاب کیفے یہاں بنایا جائے۔

Comments

- Advertisement -