پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

برطانیہ میں ڈنکی لگا کر آنے والوں کا سلسلہ رک گیا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے سخت امیگریشن قوانین کے بعد ڈنکی لگا کر آنے والوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔

برطانیہ ہوم آفس کے مطابق گزشتہ 28 دنوں میں ایک بھی تارک وطن کی آمد ریکارڈ نہیں ہوئی، 14 نومبر کے بعد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے کوئی آمد رپورٹ نہیں ہوئی۔

رواں سال میں اب تک 39292 افراد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ ماہ 26 پاکستانی طلباء کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، 26 پاکستانی طلباء ڈی پورٹ

برطانیہ میں طلبا ویزوں کی معیاد ختم ہونے کے باوجود رہائش پذیر تھے، 5 طلبا رضاکارانہ طور پر واپس گئے جبکہ 21 کو ہوم آفس نے ملک بدر کیا۔

ہوم آفس نے گزشتہ ماہ 171 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار افراد مختلف جگہوں پر بنا کسی قانونی حیثیت کے کام کررہے تھے، گرفتار افراد میں زیادہ تر ڈلیوری ڈرائیورز کام کررہے تھے۔

+ posts

زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں