تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

زخمی ہونے کے باوجود راولپنڈی جا رہا ہوں، قوم میرے لئے پنڈی آئے، عمران خان

لاہور : چییئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کے باوجود راولپنڈی جا رہا ہوں، قوم میرے لئے آئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میری زندگی کو خطرات ہیں، زخمی ہونےکےباوجودقوم کے لیے راولپنڈی جارہا ہوں، میری قوم میرے لیے پنڈی آئے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا،فیصلہ کن موڑ آگیا، ستائیس سال کے دوران قوم میں ایسی بیداری نہیں دیکھی جیسی آج دیکھ رہا ہوں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا اور ارشد شریف جیسےافرادنےلوگوں میں شعوربیدارکیا، ملک میں سیاسی استحکام الیکشن سے آئے گا، میں غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا، اچھی شروعات کرنی ہے تو ظلم کرنے والوں کوفارغ کریں۔

اس سے قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی اخبار دی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا قاتلانہ حملےمیں بچنا مشکل تھا ،اللہ کا شکر ادا کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 26سال پہلےسیاست میں آیا جب سےمیری جان خطرےمیں ہے لیکن میں نے مرنے کے خوف پر قابو پالیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ میری اہلیہ نے حملے کے بعد مجھے ٹی وی پر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا، اہلیہ سمجھیں میں ٹھیک ہوں ، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے تین گولیاں لگیں۔

Comments

- Advertisement -