ہندو مذہب میں رنگوں کا تہوار ”ہولی“ بھارت سمیت دیگر ممالک میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ اس تہوار میں لوگ ایک دوسرے پر رنگ اڑاتے ہیں۔
شاہد آپ نے کبھی لوگوں کو اس موقع پر جشن منانے کے لیے چپلوں کا استعمال کرتے نہیں دیکھا ہوگا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جو بھارتی ریاست بہار میں ایک واٹر پارک میں ہونے والی ہولی کی تقریب کا ہے۔
ہولی کی تقریب میں لوگوں نے ایک دوسرے پر رنگ اڑانے کے بجائے چپلوں کی بارش کر دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد واٹر پارک میں جمع ہے اور وہ گلابی رنگ کے پانی میں ہولی کھیل رہے ہیں۔
#WATCH पटना : वाटर पार्क में होली के जश्न के दौरान लोग एक-दूसरे पर चप्पल फेंकते दिखे। pic.twitter.com/eFAY65wsU7
— ANI_HindiNews (@AHindinews) March 17, 2022
ویڈیو میں لوگوں کو ایک دوسرے کو چپلیں مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کئی چپلیں ہوا میں اڑتی اور پانی میں تیرتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ کو اب تک ہزاروں لوگوں نے دیکھا ہے اور اس پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔