تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

پاکستانی جہاں ملتے ہیں محبت سے پیش آتے ہیں، بومن ایرانی

بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی کا کہنا ہے کہ میں پاکستانیوں سے جہاں بھی ملا ہو وہ مجھ سے ہمیشہ محبت سے پیش آئے۔

تھری ایڈیٹس میں پروفیسر کا کردار ادا کرنے والے بومن ایرانی نے حالیہ انٹرویو میں اپنے پاکستانی مداحوں اور ان سے ملنے والے پیار کے بارے میں بات کی ہے۔ اداکار نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری کا حصہ بننے پر شکر گزار ہیں جہاں وہ لوگوں کے ساتھ محبت بانٹ سکتے ہیں اور ان کے گھروں میں خوشیوں کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا مقصد اتحاد، محبت، پیار اور بھائی چارہ کا فروغ ہے جو لوگوں کو جوڑتا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی چیز لوگوں کو اتنا متحد کرسکتی ہے۔

اداکار نے کہا کہ بالی ووڈ پاکستان میں مقبول ہے جس کی وجہ اداکاروں کی پرفارمنس نہیں بلکہ سنیما انڈسٹری کی طرف سے محبت اور پیار کا پرچار ہے۔

بومن ایرانی نے کہا کہ میں جب بھی میں پاکستان کے لوگوں سے ملا ہوں خواہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، وہ ہمیشہ میرا بہت پیار سے استقبال کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -