تازہ ترین

عوام اپنی آزادی کیلئے آگے بڑھیں، ٹرمپ کی شہریوں سے اپیل

واشنگٹن : امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ ریاستیں دوبارہ کھلوانے کےلیے شہریوں نے احتجاجی مارچ کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی سرفہرست ہے جہاں مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے اور ملک بھر میں وائرس کی روک تھام کےلیے گزشتہ کئی روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

ایسے حالات میں امریکی صدر دوبارہ کاروبار اور ریاستیں کھولنے کےلیے باضد ہیں اور گورنرز کے انکار پر انہوں نے عوام نے آگے آنے کی اپیل کردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ منی سوٹا، مشی گن اور ورجینیا کی عوام آزادی کےلیے آگے بڑگیں۔

رپورٹس کے مطابق مشی گن اور ورجینیا میں شہریوں نے ریاستیں کھولنے کےلیے احتجاجی مارچ بھی کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مطاہرین نے احتجاج کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کیا۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبے میں 37 لاکھ 80 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے ریلیف کے حوالے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری انتظامیہ نے کسانوں کےلیے 19 ارب ڈالرز کے ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈھائی ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 7 لاکھ سے زائد مریض ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -