جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

عوام کا والہانہ اظہار محبت : شہید ارشد شریف کی قبر پر گلاب کی پتیوں کا پہاڑ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوام نے والہانہ اظہار محبت کرتے ہوئے شہید ارشد شریف کی قبر پر گلاب کی پتیوں کا پہاڑ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عوام نے شہید ارشدشریف سے والہانہ اظہار محبت کرتے ہوئے گھرکے بعد شہید کی قبربھی پھولوں سے سجا دی۔

عوام نے شہید ارشد شریف کی قبر پر گلاب کی پتیوں کا پہاڑ بنا دیا اور قبرکے راستے پر دونوں طرف دور تک دیے روشن کیے گئے ہیں، ارشدشریف کی والدہ کی بھی یہی خواہش تھی۔

- Advertisement -

دوسری جانب راولپنڈی پریس کلب میں بھی شہید کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ کراچی میں نمائش چورنگی پر عوام کی جانب سے شمعیں جلا کر شہید ارشد شریف کوخراج عقیدت پیش کیا۔

یاد رہے شہید کی والدہ نے اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کے بیٹے کو شایان شان طریقے سے رخصت کیا جائے، ان کے بیٹے کا سفر آخرت اچھا ہو اور جنازہ پھولوں سے لدا ہو۔

بعد ازاں عوام نے اینکر ارشد شریف کا جسد خاکی آنے سے قبل ان کی رہائشگاہ کے باہر پھول بچھا دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں