پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

‘کراچی کے عوام مریم نواز جیسا وزیراعلیٰ چاہتے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام مریم نواز جیسا وزیراعلیٰ چاہتے ہیں اور اب پیپلز پارٹی پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق پر تنقید کرنے سے پہلے میئر کو اپنا رویہ اور کارکردگی دیکھنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب دنیا کے واحد میئر ہیں جو اپنے ہی شہر کے ترقیاتی کام خود رکواتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام مریم نواز جیسا فعال اور بااختیار وزیراعلیٰ چاہتے ہیں جو عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو، کراچی کی عوام اب پیپلز پارٹی پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔

اسد عثمانی نے واضح کیا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا مسلم لیگ (ن) کی خواہش نہیں، تاہم شہر کی بدحالی کی اصل ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں