صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ لیاری کی عوام بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔
کے الیکٹرک کی سینئر انتظامیہ نے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ اور دیگر اہم اراکین کو لیاری میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی چوری کو ختم کرنے میں بھرپور ساتھ دیا جائے بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی متعلقہ علاقوں میں مسلسل سپلائی یقینی بناسکتی ہے۔ بجلی کی سپلائی بلوں کی ادائیگی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ علاقہ منتظمین کےالیکٹرک کو بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں بجلی بہت مہنگی ہے اور یہ مفت فراہم نہیں کی جاسکتی ہے۔
کے الیکٹرک کے خلاف بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر لیاری کے عوام نے شدید احتجاج کیا۔ ایم پی اے جماعت اسلامی سید عبدالرشید کی قیادت میں عوام نے ماری پور روڈ پر دھرنا دیا۔
احتجاجاً عوام نے سڑک بلاک کردی اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی۔ ایم پی اے سید عبدالرشید نے مطالبہ کیا کہ لیاری سے بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے واٹر اور سیوریج پمپنگ اسٹیشن کو لوڈ شیڈنگ سے استثنی دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سردی کے باوجود بدترین لوڈ شیڈنگ کے الیکٹرک کا لیاری کیساتھ متعصبانہ رویہ ہے، کے الیکٹرک سو فیصد بلنگ والے فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کررہی ہے لیاری والے بل بھی بھرتے ہیں اور بجلی سے محروم ہیں۔
ایم پی اے کا کہنا تھا کہ لیاری والوں پر بجلی چوری کاالزام عوام کی توہین ہے کنڈا مافیا کی سرپرست کے الیکٹرک انتظامیہ ہے۔